15 اگست، 2024، 3:38 PM

مولوی عبدالرحمن عارفی کی مہر نیوز سے گفتگو‌؛

امام حسین (ع) کے زائرین کی خدمت کرنا اعزاز کی بات ہے

امام حسین (ع) کے زائرین کی خدمت کرنا اعزاز کی بات ہے

مجلس خبرگان رہبری کے رکن مولوی عبدالرحمن عارفی نے ریمدان بارڈر کے دورے کے موقع پر مہر نیوز کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے زائرین کی خدمت کو اپنے لئے اعزاز قرار دیا۔

مہر نیوز کی رپورٹ کے مطابق، مجلس خبرگان رہبری میں سیستان و بلوچستان کے عوام کے نمائندے مولوی عبدالرحمن عارفی نے ریمدان بارڈر کے دورے کے موقع پر مہر نیور کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم فرزند رسول صلی اللہ علیہ وآل وسلم کے زائرین کی میزبانی کر رہے ہیں اور یہ ہمارے لیے باعث فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ اہل بیت علیہم السلام سنیوں اور شیعوں کے درمیان اتحاد کا سرچشمہ ہیں اور جو بھی پیغمبر اکرم (ص) کو مانے اسے اہل بیت سے محبت کرنی چاہیے اور یہی قرآن کا حکم ہے۔ 

News ID 1925994

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha